مغربی موصل : دو نئے علاقوں پر دھاوا ، داعشیوں کا مسلسل فرار

موصل ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں منگل کے روز انسداد دہشت گردی فورسز نے مغربی موصل کے علاقے المغرب اور الیرموک پر حملہ کر دیا۔مذکورہ فورسز کے اسپیشل آپریشنز کے کمانڈر میجر جنرل معن السعدی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ہماری فورسز پوری شدت اور طاقت کے ساتھ لڑائی میں مصروف ہیں اور داعش تنظیم اپنے عناصر پر کنٹرول کھو بیٹھی ہے جنہوں نے راہ فرار اختیار کرنا شروع کر دی ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ عراقی فورسز ایسے دشمن سے لڑ رہی ہے جس نے گوریلا جنگ کا طریقہ کار اپنایا ہوا ہے.. یہ معمول کی نوعیت کا معرکہ نہیں ہے تاہم عراقی سکیورٹی فورسز داعش کی لڑائی کے انداز کے عادی ہو چکے ہیں۔