مغربی ممالک سے انتقام لینے تقریب حلف برداری کے دوران صدر شام بشاالاسد کا عہد

واشنگٹن 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) صدر شام بشارالاسد نے اپنی بحیثیت صدر تیسری معیاد کا آغاز ایک عہد کے ساتھ کیا کہ شام کو اسلامی شورس پسندی سے محفوظ رکھیں گے اور شورش پسندوں کو اسلحہ سے آراستہ کرنے اور مالیہ فراہم کرنے کا مغربی ممالک سے انتقام لیںگے ۔ انہوں نے مبینہ طور پر دعوی کیا کہ مغربی ممالک اور خلیجی شاہی حکومتوں سے جنہوں نے مبینہ طور پر تین سال طویل خانہ جنگی میں شورش پسندوں کو مالیہ فراہم کیا ہے ،انتقام لیں گے ۔مغربی ممالک نے 3 جون کے انتخابات کو دھوکہ دہی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے ۔ یہ انتخابات شامی حکومت کے زیر قبصہ علاقوں میں منعقد کئے گئے تھے ۔روزنامہ واشنگٹن ٹائمس کی اطلاع کے بموجب بشارالاسد نے کہا کہ مغربی ممالک شام میں انقلاب برپا کرنا چاہتے تھے ۔ ان کے حامی مبینہ طور پر انقلابی تھے ۔ انقلاب کیلئے انہوں نے آزادی کا جو نقاب پہنچ رکھا تھا اب موجود نہیں ہے ۔ صدر شام بشارالسد نے اپنی تقریب حلف برداری میں تقریر کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا تھا ۔