مغربی بنگال : 53 انتخابی حملوں میں الیکشن کمیشن کے امتناعی احکام

نئی دہلی ۔ /28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تشدد کو کچلنے کیلئے الیکشن کمیشن نے ہفتہ کے دن 53 انتخابی حلقوں میں جہاں مغربی بنگال اسمبلی کے 5 ویں مرحلہ کے انتخابات مقرر ہیں امتناعی احکام نافذ کردیئے ۔ علاوہ ازیں ریاستی پولیس ، سیول انتظامیہ اور مرکزی فورسیس کے عہدیداروں کو سخت چوکسی کی ہدایت دی اور مابعد انتخابات تشدد کی صورت میں فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ الیکشن کمیشن نے سختی سے کہا کہ ہر قیمت پر تشدد کو کچل دیا جائے تاکہ انتخابات آزادانہ ، منصفانہ  اور پرامن ہوسکیں ۔