مغربی بنگال کے شخص کی مادھاپور میں خودکشی

حیدرآباد /26 مارچ ( سیاست نیوز ) مادھاپور کے علاقہ میں مغربی بنگال کے ساکن نے خودکشی کرلی ۔ وطن میں بے روزگاری اور فصلوں میں نقصان کے بعد 34 سالہ شیخ عشر نے حیدرآباد کا رخ کیا تھا اور زندگی کی گذر بسر کیلئے اس نے مادھاپور کے مستان نگر پہونچا ۔ عشر مغربی بنگال کے ساکن شخص خدا بخش کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ گذشتہ 10 روز سے یہ شخص حیدرآباد میں روزگار تلاش کر رہا تھا ۔ جس کو روزگار حاصل نہیں ہوا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مادھاپور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔