کولکتہ۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت کی آغاز کردہ اسکیم ’’کنیا شری‘‘ جس کا مقصد بچیوں کو ترغیبات پیش کرنا ہے۔ برطانیہ کی جانب سے ستائش کی مستحق بن چکی ہے۔ مغربی بنگال کے وزیر برائے ترقی خواتین اور سماجی بہبود ششی پانجہ نے آج اسمبلی میں کہا کہ کنیا شری اسکیم کو بین الاقوامی ستائش حاصل ہورہی ہے، وہ ان کے محکموں اور بجٹ کے بارے میں مباحث کا جواب دے رہی تھیں۔ ششی پانجہ نے کہا کہ اسکیم میں لندن میں 22 جنوری کو مقرر بچیوں کے موضوع پر چوٹی کانفرنس میں ایک معاملہ مشاہدہ کے لئے پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایک لڑکی نے 18 سال کی عمر تک اپنی تعلیم جاری رکھی تھی جسے بیک وقت 25 ہزار روپئے کی رقم اس کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کردی گئی بشرطیکہ وہ اس عمر سے پہلے شادی نہ کرے۔ حکومت 13 اور 18 سال کی درمیانی عمر کی لڑکیوں کو 500 روپئے سالانہ وظیفہ دے گی تاکہ وہ آٹھویں جماعت سے بارہویں جماعت تک اپنی تعلیم جاری رکھیں اور شادی نہ کریں بشرطیکہ ان کے والدین کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ 20 ہزار روپئے سے کم ہو۔