مغربی بنگال پنچایت انتخابات پر کولکتہ ہائیکورٹ کے احکام پر حکم التواء

نئی دہلی ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج مغربی بنگال پنچایت انتخابات میں ای میل کے ذریعہ پرچہ جات نامزدگیاں داخل کرنے سے متعلق کولکتہ ہائیکورٹ کے احکام پر حکم التواء دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کہا ہیکہ وہ ریاست میں پنچایت انتخابات کا مقابلہ کرنے کیلئے ای میل کے ذریعہ داخل کردہ پرچہ جات کو قبول کرے۔ چیف جسٹس دیپک مشترا کی زیرقیادت ایک بنچ نے اس حقیقت کا نوٹ لیا کہ کم از کم 17000 امیدواروں کا بلا مقابلہ پنچایت انتخابات میں انتخاب عمل میں آیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ریاستی انتخابی پیانل کو ہدایت دی ہیکہ وہ انہیں کامیاب قرارنہ دے۔ بنچ کے دیگر ججس میں جسٹس اے ایم کھانولکر اور ڈی وائی چندر چوڑ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ 14 مئی کو ہونے والے پنچایت انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ طریقہ سے منعقد کرے۔