مغربی بنگال میں فرقہ پرستی ناقابل برداشت : ممتا بنرجی

جھارگرام ۔ 16 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج خبردار کیا کہ ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ریاست میں فرقہ پرستی ناقابل برداشت ہے۔ مغربی بنگال ہمیشہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مرکز رہا ہے۔ ہم کسی کو بھی موجودہ صورتِ حال میں بگاڑ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ممتا بنرجی نے جن کی پارٹی پر بی جے پی نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ مختلف مسائل کو نظرانداز کررہی ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہ رہے ہیں۔ ایک دوسرے کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ میں پولیس عملہ سے درخواست کروں گی کہ وہ اپنے فرائض بخوبی انجام دیں۔