جلپائی گڑی ۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 7 افراد اس وقت زخمی ہوگئے جبکہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کارکنوں نے جلپائی گڑی ضلع میں جھڑپ ہوگئی۔ یہ جھڑپ بی جے پی کے ایک بوتھ آفس پر جو ڈوموحامی میں واقع ہے، کسی مقامی مسئلہ پر تکرار کے بعد ہوئی۔ بی جے پی کارکن لکھیر ہاٹ کے مکان پر توڑپھوڑ مچائی گئی۔ بی جے پی کے مقامی قائدین نے ترنمول کانگریس پر اس کا الزام عائد کیا ہے۔ ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں میں ایک دوسرے کے خلاف پولیس میں شکایتیں درج کروائی ہیں۔ دریں اثناء ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے میناگڑی پولیس اسٹیشن پر دھرنا بھی دیا۔