مغربی بنگال میں بی جے پی کا 26 لوک سبھا نشستوں کا نشانہ

امیت شاہ کو لوک سبھا کیلئے لائحہ عمل کی پیشکش ‘ پنچایت انتخابات میں اچھے مظاہرہ پر بی جے پی کے حوصلہ بلند
کولکتہ ۔24جون ( سیاست ڈاٹ کام ) دیہی انتخابات میں اپنی کارکردگی کے مظاہرے سے حوصلہ پاکر مغربی بنگال کی بی جے پی شاخ اپنا لوک سبھا لائحہ عمل کا خاکہ قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کو پیش کرے گی جس میں 26پارلیمانی نشستوں کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ صدرپارٹی امیت شاہ جاریہ ہفتہ ریاست مغربی بنگال کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ یہ خاکہ ریاستی بی جے پی اس موقع پر انہیں پیش کرے گی ۔ امیت شاہ دو روزہ دورہ پر 27جون کو مغربی بنگال پہنچیں گے جس کے دوران توقع ہے کہ وہ بی جے پی کی سیاسی حکمت پر ریاستی قائدین کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے ‘ تاکہ آئندہ عام انتخابات میں بھگوا پارٹی بی جے پی کیلئے مغربی بنگال میں اپنی حکمت عملی کا تعین کرسکے ۔ بھگوا پارٹی اپنی نشستوں کی تعداد آئندہ عام انتخابات میں بڑھانا چاہتی ہے اور اس کیلئے سخت جدوجہد کی جارہی ہے ۔ فی الحال پارٹی کی مغربی بنگال سے دو لوک سبھا نشستیں آسن سول اور دارجلنگ ہے ۔ ریاستی صدر بی جے پی دلیپ گھوش نے کہا کہ ہم اپنی مکمل رپورٹ قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کو پیش کریں گے ۔ ہمیں اُن کی جانب سے 22نشستوں کا حدف دیا گیا ہے لیکن اگر انتخابات میں منصفانہ رویہ سختی سے اختیار کیا جائے تو ہم 27نشستیں حاصل کرسکتے ہیں لیکن اگر انتخابات منصفانہ انداز میں منعقد نہ کئے جائیں تو ہم 26 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کے موقف میں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکمت عملی کے بارے میں رپورٹ امیت شاہ کو پیش کی جائے گی اور اُن کی ہدایات کے مطابق اس میں ترمیم و تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں ۔ ریاستی قیادت کے حوصلہ بلند ہے کیونکہ حالیہ پنچایت انتخابات میںاس کا مظاہر بہت اچھا رہا ہے ۔ حالانکہ ہمیں سخت حالت کا سامنا تھا لیکن ہم نے 77ہزار سے زیادہ عوام سے مراکز رائے دہی پر ربط پیدا کیا اور دانشوروں کو اپنی انتخابی مہم میں اپنے ساتھ لیا ۔ ایسی 26نشستیں ہیںجہاں بی جے پی کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں اور 60 تا 70فیصد رائے دہندے پورے شمالی اور جنوبی بنگال اور قبائلی مخالف آبادی رکھنے والے اضلاع بشمول جنگل محل میں موجود ہیں جو بی جے پی کی تائید کریں گے ۔ بعض نشستیں جن کو حاصل کرنے کا بی جے پی منصوبہ بنارہی ہے ۔ بالور گھاٹ ‘ کوچ بہار ‘ علی پور دوار ‘ جل پائی گڑی اور مالدہ شمالی مغربی بنگال میں اور کرولیا اضلاع میں واقع ہیں ۔ جھارگاؤں ‘ مالنی پور ‘ کرشنا گڑھ ‘ پھاؤڑا جنوبی بنگال میں ہے ۔ ریاستی شاخ اپنی رپورٹ میں آسن سول لوک سبھا نشست کا بھی تذکرہ کرے گی جس پر گذشتہ مرتبہ کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔ اس سے ہماری جامعیت ظاہر ہوتی ہے جو دارجلنگ کی نشست کے بارے میں ہے ۔ ہم سیاسی توازن میں تبدیلی پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ پہاڑی علاقوں میں جی جے ایم قیادت موجود ہے جس کے قائد بنئے کامنگ ہیں جہاں برسراقتدار ترنمول کانگریس کی جانب جھکاؤ پایا جاتاہے ۔ ہم یہاں بھی کامیابی کیلئے سخت جدوجہد کریں گے ۔