مغربی بنگال سے انتخابی ضابطہ اخلاق کا لزوم ختم

گیارہ آئی پی ایس عہدیدار اپنے سابقہ عہدوں پر بحال
کولکتہ۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جوں ہی الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابط اخلاق کے نفاذ کو اٹھالیا، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اتوار کو 11 اعلی پولیس افسروں کو بحال کردیا جن میں راجیوکمار بھی شامل ہیں۔ انہیں ان کے سابقہ عہدوں پر بحال کیاگیا۔ کمار جنہیں الیکشن آفیسر نے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف بنگال ہیں، آئی ڈی کے عہدے سے ہٹادیا تھا۔ انہیں ریاستی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکمنامہ کے ذریعہ بحال کردیا گیا۔ کمار، سردھا چٹ فنڈ اسکام کے متنازعہ قبضہ میں پھسن گئے ہیں۔ بی جے پی کے صدر امیت شاہ کے جلسے میں گڑبڑ اور تشدد کے پھوٹ پرنے کے بعد انہیں ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔ ریاستی حکومت کے حکم کے مطابق راجیش کمار کو جنہیں الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کولکتہ کا پولیس کمشنر مقرر کیا گیا تھا جنہیں پولیس کمشنر کے عہدے سے ہٹاکر ان کے پیش رو ابھوج شرما کو ان کی جگہ پولیس کمشنر مقرر کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے شرما کا پولیس کمشنر کولکتہ کے عہدے سے ہٹاکر انہیں اے ڈی جی پی اور آئی جی پی آپریشنس مقرر کیا تھا۔ مغربی بنگال کے کابینی سیکریٹری اور ریاستی چیف سکریٹریز کو روانہ کردہ ہدایت میں الیکنش کمیشن نے کہا کہ انتخابی ضابط اخلاق کو فوری طور پر اٹھالیا گیا ہے۔