کولکتہ ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بایاں محاذ اور کانگریس ایک مشترکہ تحریک عدم اعتماد مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس حکومت کے خلاف اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے پر غور کررہے ہیں۔ دونوں پارٹیوں کے ذرائع نے کہا کہ ریاست میں ناقص حکمرانی اور لاقانونیت کی صورتحال کے خلاف یہ تحریک پیش کی جارہی ہے۔ اسمبلی کا اجلاس 16 نومبر سے شروع ہوگا اور 29 نومبر تک جاری رہے گا۔ قائد اپوزیشن عبدالمنان نے ایک پریس کانفرنس میں اس تجویز کا اعلان کیا۔