نئی دہلی26اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ایم نے آج مغربی بنگال کے بلدی انتخابات کے دوران مراکز رائے دہی پر قبضوں اور دیگر قسم کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹ لینا چاہیئے اور 2016ء کے ریاستی اسمبلی انتخابات میں کافی صیانتی انتظامات کرنے چاہیئے ۔ تشدد کے واقعات کو جمہوریت پر علی الاعلان حملہ قرار دیتے ہوئے پارٹی نے کہا کہ ترنمول کانگریس آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا راستہ روک رہی ہے ۔