مغربی بنگال اسمبلی کے ضمنی چناؤ میں کانگریس ‘ سی پی آئی (ایم) کی تائید کرے گی

کولکتہ ۔ 3مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے مغربی بنگال میں حلقہ اسمبلی مہیثتالہ کیلئے 28مئی کو ہونے والے ضمنی چناؤ میں سی پی آئی (ایم) امیدوار کی تائید کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘ اس سے یہ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ دو جماعتیں ہوسکتا ہیکہ ایک دوسرے سے قریب آرہی ہوں ۔ یہ جماعتوں نے 2016ء اسمبلی انتخابات کیلئے بنگال میں ایک اتحاد کی سمت بڑھی تھیں لیکن سی پی آئی ( ایم) سنٹرل کمیٹی کے یہ کہنے کے بعد کہ ’’ یہ اتحاد‘‘ 2015ء میں اختیار کئے گئے پارٹی لائن کی مطابقت میں نہیں ہے ‘‘ ۔ ان کے راستے الگ ہوگئے تھے ۔ کانگریس کے سینئر قائد اور قائد اپوزیشن عبدالمنان نے آج کہا کہ مہیثتالہ ضمنی انتخابات میں ان کی پارٹی کی جانب سے مقابلہ کا امکان نہیں ہے ۔عبدالمنان نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ 2016ء میں بھی جب دو جماعتوں نے اسمبلی انتخابات کیلئے ایک اتحاد کیا تھا تو کاگنریس نے مہیثتالہ حلقہ کیلئے کوئی امیدوار نہیں کھڑا کیا ۔ ہم سی پی آئی ( ایم) کے ساتھ اس اتحاد کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور بی جے پی اور ٹی ایم سی کے خلاف جدوجہد کرنا چاہتے ہیں ‘ ہم اس ضمنی چناؤ میں سی پی آئی ( ایم ) زیر قیادت بائیں محاذ کے امیدوار کی تائید کریں گے ۔ سی پی آئی (ایم) نے مہیشتالہ کیلئے کل پربھات چودھری کے نام کا اعلان کیا ہے ۔