معین آباد میں یونیفارم کی مفت تقسیم

معین آباد۔ 16 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) معین آباد منڈل کے مواضعات مرتضی گوڑہ اور امداپور کے سرکاری اسکولوں میں منڈل پرجا پریشد کی صدر انیتا سری ہری یادو کی جانب سے طلباء و طالبات کو یونیفارم کی مفت تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر ایم پی پی نے کہا کہ اساتذہ طلباء و طالبات کی انتھک جدوجہد سے تعلیمی میدان میں ترقی ممکن ہے۔ اس جانب انہوں نے حصول علم کے طلباء و طالبات سے خواہش کی کہ وہ علم کے میدان میں ہمیشہ پیش پیش رہیں۔ اس موقع پر ایم پی ڈی او سبھاشنی، ایم ای او وینکٹیا، سرپنچ سدی کمار کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔