معین آباد۔ 16 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) معین آباد منڈل کے موضع حمایت نگر کے سرکاری اسکول میں منعقدہ یوم ہندی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے ایم ای او وینکٹیا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سب سے زیادہ بولے جانے والی زبان ہندی کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ ہندی زبان کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے دلجوئی کے ساتھ سیکھیں تاکہ ملک بھر میں اس زبان کی اہمیت میں واقفیت حاصل ہوسکے۔ اس موقع پر دوسرے عہدیدار اور نامہ نگار معین آباد موجود تھے۔