معین آباد میں گاڑیوں کی تنقیح

معین آباد /15 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹریفک پولیس معین آباد کی جانب سے مختلف علاقہ جات میں گاڑیوں کی تنقیح کا کام انجام دیا ۔ سرکل انسپکٹر روی چندرا کی ہدایت پر سب انسپکٹر رویندر نے اپنے عملہ کے ہمراہ کئی گاڑیوں کی تنقیح کرتے ہوئے ڈرائیوروں کو خصوصی ہدایات دی کہ وہ حکومت کے احکام کی خلاف ورزی نہ کریں اور حالت نشہ میں گاڑیاں نہ چلائیں ۔ دریں اثناء انہوں نے انتباہ دیا کہ احکام کی خلاف ورزی کرنے پر ن کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ اس تنقیح کے کام میں اے ایس آئی ڈان سنگھ کے علاوہ محمد عبدالسلام ایشور اور سرینواس نے حصہ لیا ۔