معین آباد۔ 16 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفس میں منعقدہ پرجا دربار میں مختلف مسائل پر مبنی جملہ 19 درخواستیں موصول ہوئیں۔ اس موقع پر ایم پی ڈی او سبھاشنی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ موصول درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد اس میں تحریری مسائل سے آگہی کے بعد اس کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ایم ای او وینکٹیا پنچایت عہدیداروں کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔