حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) معین آباد کے علاقہ میں آپسی خصومت کے سبب ایک ضعیف شخص کا قتل کردیا گیا ۔ یہ سنگین واردات باکارم معین آباد میں پیش آئی ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 75 سالہ بالیا جو پیشہ سے کاشت کار تھا ۔ اس کا مقامی افراد سے تنازعہ چل رہا تھا اور ان کے درمیان پرانی خصومت تھی ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ جس سے اس کی دشمنی چل رہی تھی انہیں افراد نے اس کا قتل کردیا ۔ معین آباد پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔