معین آباد۔/28فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مہاتما گاندھی کے دیرینہ خواب کی تکمیل کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کردہ اسکیم سوچھ بھارت پروگرام کو مکمل طریقہ سے عمل آوری کرتے ہوئے مہاتما گاندھی خواب کو شرمندہ تعبیر کردینے کیلئے ہر ایک کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات معین آباد منڈل کے منڈل ایجوکیشنل آفیسر ( ایم ای او وینکٹیا ) نے معین آباد کے چیلنجر انٹر نیشنل اسکول کے طلباء کی جانب سے منعقدہ پروگرام سوچھ بھارت ( شعور بیداری مہم ) کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر سیکل ریالی کا اہتمام کیا گیا جو مستقر کے اندرا ریڈی چوراہے سے حمایت نگر پہنچی۔ بعد ازاں ریالی میں شریک طلباء نے سوچھ بھارت پروگرام کے تحت بڑے پیمانے پر صفائی میں حصہ لیا۔ اسکول کے پرنسپل محترمہ شگفتہ پروین کے علاوہ دیگر اسٹاف موجود تھا۔ اس موقع پر شگفتہ پروین نے کہا کہ طلباء کے مظاہرہ نے ان کے والدین کے علاوہ عوام کو صفائی مہم کا شعور دیا ہے۔