حیدرآباد۔/8نومبر، ( سیاست نیوز) معین آباد کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس معین آباد نے بتایا کہ 34سالہ سریدھر چاری جو بزنس مین تھا کتوال گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا کل رات وہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔