حیدرآباد۔/24 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) معین آباد علاقہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں 2 بی ٹیک طلباء ہلاک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 20سالہ سری مترا ساکن بڑنگ پیٹ اور اس کا ساتھی طالب علم 19 سالہ وینکٹ ریڈی جو معین آبادجے بی آئی ٹی کے طالب علم تھے رات 8-30 بجے اپنی موٹر سیکل پر شہر واپس لوٹ رہے تھے کہ اتفاقی طور پر ڈیوائیڈر سے جاٹکرائے ۔ اس واقعہ میں سری مترا برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ وینکٹ ریڈی دواخانہ منتقل کرنے کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس معین آباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔