حیدرآباد 5 ڈسمبر (سیاست نیوز) معین آباد کے علاقہ میں ایک خاتون نے آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس خاتون کو جہیز کیلئے اپنے شوہر کی ہراسانی و اذیت رسانی کا سامنا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ گوپال داس رادھا نے آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ رادھا معین آباد علاقہ کے ساکن سلومن راجو کی بیوی تھی ۔ ان دونوں کی شادی ہوئے صرف چند ماہ کا عرصہ گذرا تھا اور شادی کے چند دنوں بعد ہی سے شوہر زائد جہیز کیلئے مطالبہ شروع کردیا تھا جس سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔