حیدرآباد /2 ستمبر ( سیاست نیوز ) معین آباد کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ مانیکم جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ معین آباد علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص معین آباد کے ایک کلورٹ پر بیٹھا تھا کہ مشتبہ طور پر کلورٹ سے نیچے گرکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
گولکنڈہ میں ایک شخص کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی
حیدرآباد /2 ستمبر ( سیاست نیوز ) گولکنڈہ کے علاقہ میں ایک شخص نے مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس گولکنڈہ کے مطابق 25 سالہ نوین کمار جو پیشہ سے سنیٹرنگ کا مزدور تھا ۔ رام دیوگوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل شام 5.30 بجے اس شخص نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس وقت مکان میں اس کی بہن 14 سالہ شراونی بھی موجود تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔