معین آباد میں ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد۔/15 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) معین آباد کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ سینو عرف سرینواس جو ناریل فروخت کرتا تھا چلکور مندر میں رہتا تھا۔ اس شخص کو آج ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق روزانہ کے معمول کی طرح سینو اپنے مکان میں سوگیا اور صبح بیدار نہیں ہوا ۔ پریشانی کے عالم میں اس شخص کی بیوی نے رشتہ داروں کی مدد سے اسے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سینو نے 3 سال قبل اپنی پسند سے لو میاریج کیا تھا۔ پولیس معین آباد ہر زاویہ سے اس کیس کی تحقیقات میں جٹی ہوئی ہے۔