حیدرآباد /11 ستمبر ( سیاست نیوز ) معین آباد کے علاقہ میں ایک آسٹریلیائی باشندہ کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 77 سالہ ریمنڈ اسٹون کل عمارت کی چھت سے مشتبہ طور پر گر کر فوت ہوگیا ۔ ریمنڈ اسٹون چلکلور کے علاقہ میں عیسائی مشنری کی جانب سے چلائے جانے والے یتیم خانے کا نگران کار تھا ۔ 6 ستمبر کے دن وہ روزانہ کے معمول کی طرح ورزش کر رہا تھا کہ بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس معین آباد مصروف تحقیقات ہے ۔