معین آباد میںسڑک حادثہ پرانے شہر کی طالبہ ہلاک

حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : معین آباد کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں پرانے شہر کی طالبہ ہلاک ہوگئی ۔ جب کہ اس سڑک حادثہ میں جو گاڑیوں کے تصادم سے پیش آیا ۔ دیگر 5 طالبات بھی زخمی ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق 19 سالہ سیدہ افسر سلطانہ جو چوک مسجد چارمینار علاقہ کے ساکن محمد ابراہیم کی بیٹی تھیں ۔ شاداں ڈگری کالج کی طالبہ بتائی گئی ہیں ۔ یہ لڑکی ایک مسافر بردار گاڑی میں اپنی دیگر 5 ساتھیوں کے ہمراہ سوار تھی ۔ معین آباد کے علاقہ میں مخالف سمت سے آنے والی ایک ٹویرا کار کے درمیان پیش آئے تصادم میں افسر سلطانہ برسر موقع ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے ۔ معین آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔