معین آباد منڈل پریشد آفس میں عوامی دربار کا انعقاد

معین آباد /10 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) معین آباد منڈل پریشد آفس میں عوامی دربار کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں عوامی شکایات کی سماعت کی گئی ۔ معین آباد ایم پی ڈی او سبھاشنی نے عوام کو موصولہ شکایات پر یقین دلایا کہ وہ اس جانب عملی اقدامات کریں گے ۔ انہوں نے اس موقع پر عوام سے خواہش کی کہ عوامی دربار پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اپنے مسائل سے متعلق عہدیداروں کو واقف کروائیں تاکہ متعلقہ عہدیداروں کو مسائل کے حل کی جانب اقدامات کرنے میں تعاون حاصل ہوسکے ۔اس موقع پر معین آباد ایم پی پی انیتا اے او راگما کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے ۔