معین آباد اور میر پیٹ میں سڑک حادثات، کمسن بچوں کی موت

حیدرآباد۔/3 مارچ، ( سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقوں میں پیش آئے حادثات میں 2 کم عمر طلباء گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگئے۔ معین آباد پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں 9 سالہ بی ورون جو اسی علاقہ میں واقع خانگی اسکول کا طالب علم تھا کل شام بس سے اُترنے کے دوران اچانک اس کی زد میں آگیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ معین آباد پولیس نے اس سلسلہ میں بس ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں میرپیٹ کے علاقہ الماس گوڑہ میں پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے سات سالہ کم عمر طالب علم ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کے گنیش کل شام اپنے مکان کے قریب جارہا تھا کہ تیز رفتار واٹر ٹینکر نے اسے روند دیا۔ اس حادثہ میں گنیش برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس میر پیٹ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔