معیاری تعلیم کے حصول کے لئے بہتر ماحول ضروری

چیف منسٹر سدرامیاکا وشویشوریا ٹیکنیکل یونیورسٹی کے جلسہ سے خطاب

گلبرگہ یکم / ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) طلبا و طالبات کو اگر اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنا ہو تا اس صورت میں ایک بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا بھی بے حد ضروری ہوجاتا ہے۔ اس کی ایک عمددہ اور زندہ مثال گلبرگہ میں وشویشوریا ٹیکنیکل یونیورسٹی کا علاقائی دفتر اور یہاں کے پی جی سنٹر کا خوبصورت و روح پر ور ماحول ہے۔ میسور و بنگلور کے وی ٹی یو کے علاقائی مراکز میں بھی اسی طرح کے پاک و صاف کیامپس تعمیر کروائے جائیں گے۔ چیف منسٹر جمعہ کے دن گلبرگہ کے وی ٹی یو علاقائی دفتر اور پی جی سنٹر کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے بعد خطاب کررہے تھے ۔چیف منسٹر نے کرناٹک کے مشہور انجنئیر سر وشویشوریا کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ وی ٹی یو کے طلبا کے لئے ایک بہترین مثال ہیں ۔ سماجی و قومی تعمیر کی بڑی ذمہ داری وی ٹی کے طلبا و طالبات پر عائد ہوتی ہے۔ چونکہ انجنئیرس ملک کا عظیم سرمایہ ہوتے ہیں ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ تعلیم آر وی دیش پانڈے نے اپنے خطاب میں کہا کہ وشویشوریا ٹیکنکل یونیورسٹی کا شمار ملک کی اہم ترین یونیرسٹیز میں ہوتا ہے۔ یہ ملک کی ایک یونیورسٹی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حیدر آباد کرناتک کے چھ اضلاع کے تمام پری یونورسٹی کالجوں میں ٹیلی ایجکیشن پروگرام شروع کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں اس پروگرام کو کرناٹک کے تمام اضلاع میں وسعت دی جائے گی۔ وزیر اقلیتی امور قمر الاسلام، وزیر حیوانات ٹی بی جئے چندرا اور میڈیکل ایجوکیشن شرن پرکاش پاٹل نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ خصوصی مدعوئین میں ضلع پنچایت کے صدر نتن گتہ دار ، ارکان اسمبلی پریانک کھرگے ، اجئے سنگھ، الم پربھو پاٹل وغیرہ بھی شریک تھے۔ وی ٹی یو کے وائیس چانسلر ڈاکٹر ایچ مہیش اپا نے مہمانان کا استقبال کیا اور رجسٹرار کے اے پرکاش نے شکریہ ادا کیا۔