ورنگل میں ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری کا ادعاء
ورنگل /26 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تعلیم اور دیگر شعبوں میں لڑکیاں سبقت بنائی رکھیں ہیں ۔ حکومت تلنگانہ آئندہ تعلیمی سال سے کے جی تا پی جی مفت تعلیم فراہم کریں گی ۔ تلنگانہ حکومت چاہتی ہے کہ سرکاری مدارس کے نتائج کارپوریٹ مدارس کے طرز پر برآمد کئے جائیں گے ۔ جس کیلئے تلنگانہ حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاست تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے کشن پورہ ہنمکنڈہ میں ماسٹرجی گرلز اسکول کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔ احاطہ ماسٹرجی گرلز اسکول میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں ڈی ونئے بھاسکر پارلیمنٹری سکریٹری حکومت تلنگانہ پروفیسر سیتارام نائیک محبوب آباد رکن پارلیمنٹ پلارجیشور ریڈی ایم ایل سی ، آر رمیش رکن اسمبلی وردھنا پیٹ ، ایس سندر راج سکریٹری ماسٹر جی گروپ آف انسٹی ٹیوٹ ، محمد خواجہ حسن شریف سکریٹری محبوبیہ پنجتن ایجوکیشنل سوسائٹی ورنگل اور دیگر شریک تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے مزید کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کے جی تا پی جی مفت تعلیم کی اسکیم کا وعدہ کیا کیا تاکہ ریاست تلنگانہ کا ہر غریب بچے کو مفت اور معیاری تعلیم فراہم ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب طبقہ عوام جو روزانہ مزدوری کرتے ہیں وہ بھی اپنے بچوں کی تعلیم کے تعلق سے فکرمند ہیں ۔ انہوں نے اندر راج سکریٹری ماسٹرجی گروپ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہو ںنے ایک معیاری گرلز اسکول کا قیام عمل میں لایا ۔ اکثریت ایسے خاندانوں کی جہاں پر لڑکیوں پر لڑکوں کو سبقت دی جاتی ہے لیکن دیکھا جارہا ہے کہ لڑکیاں ہر میدان میں اپنی سبقت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔ تقریباً مسابقتی امتحانات میں لڑکیوں کا شاندار تعلیمی مظاہرہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ لڑکے ان کا مقابلہ کر نہیں سکھ رہے ہیں ۔ میڈیکل ، تدریسی ، آئی ایس خاتون اسٹاف کی اکثریت دیکھی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت سماج کے تمام طبقات کو مساویانہ سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات اٹھارہی ہے ۔ اس موقع پر ماسٹر جی ڈائرکٹر سنگھم ریڈی اے راج کے پی سنگھ اور دیگر موجود تھے ۔