کاغذ نگر 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر گنگیا (اے ایم او) اکیڈیمک مانیٹرنگ آفیسر عادل آباد کی نگرانی میں کاغذ نگر کے ڈی آر سی آفس میں تلنگانہ سروا سکھشا ابھیان کے تحت آصف آباد، جئے نور، کیرامیری، اوٹنور اور سرپور (یو) کے (سی آر پیز) کلسٹر ریسورس پرسن کے تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس منوقع پر مسٹر بی گنگیا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے تمام سرکاری مدارس میں جولائی کے آخری ہفتہ سے 14 اکٹوبر 2014 ء تک ہر پیر نہ پروگرام کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ اس ضمن میں آصف آباد ڈیویژن اُردو میڈیم اور تلگو میڈیم کے اساتذہ کے علاوہ ضلع عادل آباد کے دیگر مقامات پر متعلقہ سی آر پیز کو تربیت دی جارہی ہے اور انھیں پڑھانے کے جدید طریقوں سے واقف کروایا جارہا ہے۔ اس پروگرام میں جماعت سوم تا ششم طلباء کو (3RS) یعنی Writing,Reading اور Arthematic یعنی پڑھنا لکھنا اور حساب کے مضامین پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ مذکورہ مضامین کے تعلق سے طلباء و طالبات کا شعور بیدار ہوجائے۔ مسٹر پرکاش اسسٹنٹ اے ایم او نے بھی سی آر پیز کو تربیت دی۔ مسٹر گنگیا نے اس تربیتی پروگرام میں موجود 72 سی آر پیز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اُردو میڈیم آصف آباد ڈویژن کے سی آر پیز جناب محمد ارشد علی، جناب فیاض الرحمن کے علاوہ مسٹر مہیش سی سی او موجود تھے۔