حیدرآباد /31 جنوری ( سیاست نیوز ) ایک ہزار روپئے کیلئے داشتہ اور آشنا میں بحث آشنا کی موت کا سبب بن گئی ۔ سرورنگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ شیواشنکر جو سنگی نگر وجئے واڑہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص ہر ہفتہ اور مہینے میں دو مرتبہ حیدرآباد سرور نگر آیا کرتا تھا اور سرور نگر کے علاقہ میں سدھارانی عرف سمان جو سرور نگر علاقہ کے ساکن سرینواس ریڈی کی بیوی تھی اس خاتون سے ملاقات کیلئے آیا کرتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں میں ناجائز تعلقات پائے جاتے تھے ۔ شیوا شنکر یہ دو دنوں کیلئے آتا تھا ۔ تاہم اس مرتبہ 27 جنوری کے دن آیا اور 30 جنوری تک واپس نہیں لوٹا کل رات اس نے سدھارانی سے ایک ہزار روپئے مانگے ۔ اس بات پر دونوں میں بحث و تکرار ہوگئی ۔ سدھارانی ساڑیوں کا کاروبار کرتی ہے ۔ اس خاتون کی جانب سے رقم دینے سے انکار پر دلبرداشتہ شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔