حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز ) ٹیلی ویژن دیکھنے کے دوران بہن بھائی میں معمولی بات پر بحث، بہن کی موت کا سبب بن گئی اور چھوٹے بھائی کی ضد سے دلبرداشتہ لڑکی نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ راجندر نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ آفرین بانو جو حسن نگر علاقہ کے ساکن شخص ساجد پاشاہ کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ کل مکان میں آفرین اپنے دو بھائیوں شہباز اور عرفان کے ہمراہ ٹیلی ویژن دیکھنے میں مصروف تھی ۔ چینل کو بدلنے کے مسئلہ پر چھوٹے بھائی نے ضد کرتے ہوئے ریموٹ کو فرش پر پٹک دیا جس کے سبب ریموٹ ٹوٹ گیا ۔ اس بات سے دلبرداشتہ آفرین نے کمرے میں جاکر خودکشی کرلی ۔