حیدرآباد ۔ 23 اگست (راست) بنجارہ ہلز کے علاقہ بھولا نگر میں ایک ہی نام کے دو افراد کے درمیان جھگڑے سے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہیکہ اس جھگڑے کے بعد پولیس فوری حرکت میں آ گئی چونکہ جس پر حملہ کیا گیا وہ ایک سرغنہ گروہ سے تعلق رکھتا ہے اور دوسرا قتل کیس کا ملزم بھی ہے۔ تاہم انسپکٹر بنجارہ ہلز نے بتایا کہ معمولی بات پر اعجاز نے اعجاز پر حملہ کردیا۔ بچوں کی لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی تھی۔ انسپکٹر بنجارہ ہلز مسٹر مرلی کرشنا نے بتایا کہ اس واقعہ کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے جس پر حملہ کیا گیا اور جو زخمی ہوگیا اس کا نام بھی اعجاز بتایا گیا ہے اور جس نے حملہ کیا اس کا نام بھی اعجاز ہے۔ حملہ آور ایک سیاسی جماعت کے مقامی لیڈر کا بھائی ہے جبکہ زخمی ایک سرغنہ گرہ کا رکن ہے جو ویسٹ زون میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پولیس نے احتیاطی طور پر چوکسی اختیار کرلی ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔