معمر ترین کرکٹر کا 103 برس کی عمر میں انتقال

جوہانسبرگ ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نرمن گارڈن کا آج 103 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ سابق فاسٹ بولرگذشتہ ایک برس سے گردوں کے امراض میں مبتلاء تھے۔ گارڈن کا آج اپنے مکان ہل برو میں انتقال ہوا اور یہ مقام جوہانسبرگ سٹی سنٹر سے کافی قریب ہے جہاں وہ گذشتہ 60 برسوں سے مقیم تھے۔ گارڈن نے 1939 میں انگلینڈ کے خلاف 5 ٹسٹ مقابلوں میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 20 وکٹیں حاصل کی تھی لیکن عالمی جنگ کی وجہ سے ان کا بین الاقوامی کیریئر مختصر ہوگیا۔ 3 تا 14 مارچ 1939 میں ڈربن میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے خلاف منعقدہ تاریخی اور جس کا وقت مقرر نہیں تھا اس ٹسٹ میں شرکت کی تھی۔