بھینسہ ۔ 21 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ منڈل کے مختلف مواضعات کے معمر ابھئے ہستم وظیفہ یابوں نے CITU بھینسہ ڈیویژن صدر مہیش بابو کی قیادت میں بھینسہ ایم پی ڈی او دفتر کے روبرو دھرنا منظم کیا اور بھینسہ ایم پی ڈی او سائی رام کو ایک تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ معمر ابھئے ہستم وظیفہ یابوں کو گزشتہ (7) سات ماہ سے حکومت کی جانب سے وظیفہ فراہم نہیں کیا جارہا ہے ۔ جس کی وجہ سے معمر وظیفہ یاب اپنے مسائل کو لیکر کافی پریشان حاصل ہے ۔ حکومت معمر وظیفہ یابوں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے جلد از جلد زیرالتواء وظائف کی یکسوئی کو عمل میں لائے اور معمر ابھئے ہستم وظیفہ یابوں کی مسائل کی یکسوئی کو عملی جامع پہنائیں اس موق پر CITU ذمہ داران کے علاوہ معمر ابھئے ہستم کے وظیفہ یابوں کی کثیر تعداد موجود تھے ۔ بعدازاں بھینسہ ایم پی ڈی او سائی رام نے تیقن دیا کہ اس ضمن میں حکومت سے نمائندگی کی جائیں گی ۔