معلومات کا خزانہ

٭ لوہے کے ڈاک ٹکٹ سب سے پہلے بھوٹان نے جاری کئے تھے ۔
٭گیانا دنیا میں گول ٹکٹ جاری کرنے والا دنیا کا پہلا ملک تھا ۔
٭گرے نائیٹ دنیا کا سب سے زیادہ سخت پتھر ہے ۔
٭ ربڑ پر پہلا اخبار فرانس میں 1850 ء میں شائع ہوا تھا ۔
٭ انگریزی زبان کا مشہور شاعر ملٹن نابینا تھا ۔
٭ دنیا کا سب سے بڑا بجلی گھر کینیڈا میں ہے ۔
٭ برف جمانے کیلئے امونیاگیس استعمال کی جاتی ہے ۔
٭ دنیا میں سب سے زیادہ سگریٹ نوشی امریکہ میں کی جاتی ہے ۔ مشرقی اور مغربی جرمنی کو جدا کرنے والی مشہور دیوار برلن جو توڑی جاچکی ہے 1961ء میں تعمیر ہوئی تھی ۔
٭ دنیا بھر میں 850 سے زیادہ آتش فشاں موجود ہیں ۔
٭ ریڈار برطانوی سائنسدانوں نے ایجاد کیا تھا ۔
٭ ارجنٹائن کی سرکاری زبان ہسپانوی ہے ۔