سدی پیٹ 27 نومبر (ای میل) معلمات جامعۃ المؤمنات کا 7 رکنی وفد حافظہ رضوانہ زرین پرنسپل کی قیادت میں سدی پیٹ کے تبلیغی دورہ کے لئے 28 نومبر بروز ہفتہ صبح حیدرآباد سے روانہ ہورہا ہے۔ اس دن 11 بجے مدینہ فنکشن ہال قادری پورہ سدی پیٹ میں جامعہ حبیبیہ نسواں سدی پیٹ کے زیراہتمام منعقد شدنی 25 سالہ جشن تاسیس جامعۃ المؤمنات کے بضمن جلسہ اصلاح معاشرہ کو مخاطب کریں گے۔ اسی دن شام میں واپسی ہوگی۔ اس وفد میں ڈاکٹر ناظمہ عزیز، محترمہ سیدہ غوثیہ شاہد، محترمہ رقیہ شکیل، محترمہ سمیرہ خاتون، محترمہ فرحت فاطمہ، محترمہ شہناز بیگم شامل ہیں۔ خواتین و طالبات سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔