کوہیر ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل مستقر میں واقع میناریٹی اقامتی اسکول کی طالبات کی جانب سے میناریٹی اسکولوں میں داخلوں کے لیے ایک شعور بیداری ریالی کا اہتمام کیا گیا ۔ ریالی کوہیر کے اہم راستوں پر سے گذرتے ہوئے اختتام پذیر ہوئی بعد ازاں صدر معلمہ عالیہ فریدہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ پانچویں جماعت تا آٹھویں جماعت کے طلباء کے لیے داخلوں کا 19 مارچ سے آغاز ہوچکا ہے جو کہ 20 اپریل تک چلے گا ۔ داخلہ صرف آن لائن کیا جائے گا ۔ خواہش مند طلباء داخلوں کے لیے عجلت کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کوہیر کے اقامتی اسکول میں مفت آن لائن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ پانچویں جماعت کے لیے 40 طلباء چھٹویں جماعت 8 طلباء اور ساتھیوں جماعت کے لیے 10 اور آٹھویں جماعت کے لیے 12 طلباء کی گنجائش رکھی گئی ۔ انہوں نے کہا اگرچہ طلباء کی تعداد زیادہ ہوتی ہو تو ان کے قرعہ اندازی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا حکومت تلنگانہ کی جانب سے طلباء کو ہر طرح کی بنیادی سہولت فراہم کی جارہی ہے ملک کی آزادی کے بعد ابھی تک کوئی بھی حکومت اس طرح اقدامات انجام نہیں دی ۔ معیاری قسم کا کھانے طلباء کو دیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ طلباء کو دینی تعلیم نماز ، روزہ ، زکواۃ وغیرہ کی بنیادی تعلیم دیتے ہوئے قرآن مجید کی بھی تعلیم دی جارہی ہے ۔ اس موقع پر محمد کلیم الدین ٹی آر ایس پارٹی لیڈر ، شیخ جاوید نائب صدر نشین ، اسلم ، واجد وغیرہ موجود تھے ۔۔