آج کل گھر میں روشنی کا مناسب اور معقول نظم کرنے کا فیشن چل رہا ہے۔ مکانات میں عموماً تین قسم کی لائٹنگ کی جاتی ہے اول جنرل لائٹنگ، دوم سنٹرل لاور سوم ڈیکورلائٹنگ سسٹم ہے۔ جنرل لائٹنگ وہ نظم ہے جس سے کمرہ منور ہوجاتا ہے۔
سنٹرل لائٹنگ خاص چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جاتی ہے جبکہ ڈکور لائٹنگ میں فینسی لائٹنگ اور فاونس شامل ہیں۔ تمام کمروں میں روشنی مدھم رکھی جاتی ہے جبکہ اس کے برخلاف ریڈنگ روم میں تیز روشنی کا نظم کیا جاتا ہے۔ لیونگ روم میں لائٹنگ سسٹم فلور چھت میں نصب کیا جاتا ہے۔ یہ عصری طریقہ ہے اسی کا فیشن عام ہے۔ بیڈروم میں ہمیشہ دھیمی اور مدھم روشنی کا انتظام کیا جاتا ہے۔ اگربیڈروم میں پینٹنگ ہو تو اس پر فوکس کرنے کیلئے خصوصی بلب روشن کئے جاتے ہیں۔ کچن میں عام طورپر جنرل لائٹنگ سسٹم کو روبہ عمل لایا جاتا ہے اور اس گوشہ میں تیز روشنی ہی رہنی چاہئے۔ باتھ روم میں ہیڈ اسپاٹ لائٹس لگانے سے گریز کیا جاتا ہے۔ بالکونی سیڑھیوں پر جنرل اور ڈائریکٹ لائٹنگ کی جاتی ہے۔ اس میں رنگ برنگے قمقموں کو لگایا جاتا ہے۔ ان سے نکلنے والی مختلف رنگوں کی مدھم روشنی کا منظر عجیب سا لگتا ہے جسے دیکھنے سے ذہن کو سکون ملتا ہے۔