معطل شدہ پولیس کانسٹبل کی خود کشی

حیدرآباد ۔ /7 ستمبر (سیاست نیوز) سنتوش نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک معطل شدہ پولیس کانسٹبل نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ کے اوپیندر ساکن گائتری نگر میرپیٹ نے کل کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی ۔ اوپیندر کو گزشتہ دنوں معطل کیا گیا تھا اور اسے سٹی آرمڈ ریزرو ہیڈکوارٹر کو اٹائچ کیا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اوپیندر عادی شرابی تھا جس کے نتیجہ میں اس کی بیوی نے اسے چھوڑدیا تھا ۔ اوپیندر اپنی گھریلو پریشانیوں سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا اور اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ پولیس میرپیٹ نے کانسٹبل کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ۔