حیدرآباد ۔6 اگست ( سیاست نیوز ) چرلہ پلی جیل سے معطل جیل وارڈن نے اعلیٰ عہدیداروں کو ایک ویڈیو روانہ کیا جس میں خودکشی کی دھمکی دی ہے ۔ وائی سرینواس نے چرلہ پلی جیل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پر الزام عائد کیا کہ اس کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے نتیجہ میں اسے معطل کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں وہ خودکشی کرنے والا ہے ۔ سرینواس کو 4 اگست کو معطل کیا گیا تھا اور اس نے ریلوے ٹریک کے قریب سیلفی ویڈیو بناکر عہدیداروں کو روانہ کیا ہے ویڈیو واٹس اپ پر وائرل ہوچکاہے ۔ سرینواس لاپتہ ہے اس نے ویڈیو میںچیف منسٹر اور وزیر داخلہ سے انصاف کا مطالبہ کیا اور اس معاملہ کی تحقیقات کرانے کی درخواست کی ۔ جیل ڈی آئی جی اے نرسمہا نے بتایا کہ معطل جیل وارڈن عہدیداروں کو بلیک میل کرنا چاہتا ہے ۔ سرینواس کے خلاف محکمہ جیل کی تحقیقات کے دوران یہ معلوم ہوا کہ وہ جبراً وصولی میں ملوث ہے ۔