معصوم مسلم نوجوانوں اور پاپولر فرنٹ کے احتجاجیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

گلبرگہ۔ 5اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیںگے جب تک معصوم مسلم نوجوانوںاور پاپولر فرنٹ کے احتجاجیوں کو رہا نہیںکیا جاتا ۔ اس خیال کا اظہار جناب محمد محسن ضلعی صدر پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے آج گلبرگہ میں  ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کے دفتر کے روبرو منعقدہ احتجاجی مظاہرہ کے دوران کیا ۔ پاپولر فرنٹ کے احتجاجی ارکان منگلور میں وہاںکی پولیس اور کانگریسی حکومت کی جانب سے فرنٹ کے ارکان کے ساتھ کئے جانے والے مظالم و زیادتیوں کا ذکر کررہے تھے ۔ اس احتجاجی مہم میں مولانا یوسف رشادی ریاستی صدر آل انڈیا امامس کونسل، مولانا عتیق الرحمٰن اشرف ضلعی صدر اے آئی آئی سی، سید ذاکر ضلعی صدر ایس ڈی پی آئی، شیخ اعجاز علی پاپولر فرنٹ ڈسٹرکٹ ؤسیکریٹری، شاہد نصیر ایس ڈی پی آئی ڈسٹرکٹ جنرل سیکریٹری، رضوان الرحمٰن صدیقی تعمیر ملت گلبرگہ ، سید علیم الٰہی ، محمد نذیر شیخ روضہ، اور دیگر کائی ایک کارکنان اس احتجاج میں شامل تھے۔ معصوم مسلم نوجوانوں کی اور پاپولر فرنٹ کے احتجاجیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے فرنٹ کے عہدہ داران نے ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کی وساطت سے ایک یادداشت حکومت کو روانہ کی ۔

بجنا پلی میں بڈی باٹا پروگرام
بجناپلی۔5؍اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل بجنا پلی کے موضع پولے پلی میں بڈی باٹا پروگرام کا اہتمام کرتے ہوئے اساتذہ نے گھر گھر داخلے کی مہم چلائی۔اس موقع پر ایم ای او مسٹر بھاسکرریڈی نے کہا کہ ترک تعلیم کرنے والغ طلباء کو اس مہم کے ذریعے اسکول میں داخلے کی ترغیب دی جارہی ہے ۔بڈی باٹا کے تحت منعقدہ ریلی منظم کرتے ہوئے منڈل کے گنگارم، پسورام تانڈہ،کیترا بنڈرم کا دورہ کرتے ہوئے اولیاء طلبہ سے ملاقات کرتے ہوئے تعلیم کی ترغیب دی گئی۔پروگرام میںنرسمہا، شیوا، روی ودیگر نے حصہ لیا۔