!!معصوم بچی کی عصمت ریزی معاملہ بلدیہ کا ملازم گرفتار

دیگلور ۔ 21 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دہی خریدنے کی غرض سے جانے والی ایک پندرہ سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کی پاداش میں پولیس نے میونسپل کونسل دیگلور کے وصولی کلرک کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے بموجب محلہ ہوٹل بیس میں رہنے والی متاثرہ لڑکی کو اس کی دادی نے گلی میں ہی ہنمنت مارتنڈ سنگم کر کے مکان سے ( جو دودھ ۔ دہی کا کاروبار کرتا ہے ) دہی لانے کے لئے بھیجا تھا اس وقت ہنمنت کے گھر والے باہر گئے ہوئے تھے وہ اکیلا ہی گھر پر موجود تھا ۔ ملزم نے لڑکی کو دہی دینے کے بہانے اپنے گھر کے بنگلے پر لے کر گیا اور اس لڑکی کا سینہ دبا کر عصمت دری کر رہا تھاکہ یہ بات لڑکی کے فوری ذہن میں آگئی اور لڑکی نے پکارنا چیخنا شروع کر دیا اور ملزم درندہ صفت سے بحر صورت چھوٹ کر باہر روڈ پر آگئی وہاں پر لوگوں نے فوری گھر میں گھس کر ملزم کو پکڑ لیا ۔ تب تک متاثرہ لڑکی کے رشتہ دار بھی آگئے اور ملزم کو پولیس کے حوالہ کر دیا ۔ ملزم ہنمنت مارتنڈ سنگم کر عمر 50 سال جو میونسپلیٹی میں ٹیکس وصولی کلرک ہے کے خلاف دیگلور پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی 354 تعزیزات ہند کی جدید دفعات8 اور 12معصوم لڑکی کی عصمت ریزی کی پاداش میں گناہ داخل کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔