معشوقہ کے چلے جانے پر عاشق نے خودکشی کرلی

حیدرآباد24اپریل(سیاست نیوز)معشوقہ کے چلے جانے پر عاشق نے مایوسی کے عالم میں خودکشی کرلی۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع کرشنا کے نندی گاما منڈل کے حدود میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق اوڈیشہ کی رہنے والی اوڈیشہ کا رہنے والا 18سالہ نوجوان ، اپنی معشوقہ کے ساتھ نندی گاما پہنچا اور اپنے ساتھی اجئے کے مکان میں یہ دونوں مقیم تھے ۔ان دونوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد لڑکی واپس اوڈیشہ چلی گئی جس پر مایوسی کے عالم میں نوجوان نے فیان سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔اجئے کی شکایت پرپولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔