معشوقہ کے مکان کے روبرو عاشق کی ہنگامہ آرائی

محبوب نگر 30 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مستقر محبوب نگر پر ایک سافٹ ویر انجینئر نے معشوقہ کے مکان پہنچ کر ہنگامہ آرائی کی اور معشوقہ کو انتباہ دیا کہ وہ محبت کا کھلا اظہار کرے ورنہ میں جان دیدونگا ۔ وجئے کمار سب انسپکٹر رول پولیس کی اطلاع کے مطابق بادے پلی سے تعلق رکھنے والا سافٹ ویر انجینئر آشون اپنے بہن کی دوست جو گاندھی پاسپٹل میں ہاوز سرجن ہے کی یکطرفہ محبت میں مبتلا تھا تاہم مذکورہ لڑکی نے اس سے محبت سے انکار کردیا تھا ۔ اتوار کی شام اشون نے مستقر محبوب نگر کے پدماوتی کالونی میں واقع ہاوز سرجن کے مکان پہونچا اور زبردستی کہا کہ محبت کا وعدہ کرو نہیں تو میںخودکشی کرلوں گا ۔ مثبت جواب نہ ملنے پر اس نے معشوقہ کے گھر کی چھت پر چڑھ گیا اور اپنا ہاتھ کاٹ لیا اور چھت سے نیچے گر پرا ۔ زخمی حالت میں اس کو گورنمنٹ ہاسپٹل محبوب نگر منتقل کیا گیا ۔ لڑکی کے والدین نے رورل پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کروائی ۔ ایس آ:ی وجئے کمار نے بتایا کہ اشون پر لڑکی کو ہراساں کرنے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔