معشوقہ کی موت کا سبب بننے والا عاشق گرفتار

حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) معشوقہ کی موت کا سبب بننے والے عاشق کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ یاد رہے کہ منچال پولیس حدود میں گذشتہ روز سنتوشا نامی لڑکی نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی تھی اور جگدیش کو اس لڑکی کی خودکشی کی وجہ تصور کیا جارہا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق راجیش کی بے رخی اور دھوکہ دہی سے سنتوشا دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پیشہ سے خانگی ملازم کا کام کرنے والی یہ لڑکی راجیش نامی لڑکے سے محبت کرتی تھی اور اس نے لڑکی سے شادی کا وعدہ کرتے ہوئے اس کو دھوکہ دیا تھا ۔ پولیس نے اس شخص کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔