معشوقہ کی خودکشی کے بعد عاشق کی بھی خودکشی

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) معین آباد کے علاقہ میں معشوقہ کی خودکشی کے بعد عاشق نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ناگی ریڈی گوڑہ میں پیش آیا ۔ جہاں کل رات 15 سالہ نونتیا نے خودکشی کرلی تھی اور آج شام 18 سال سریش نے خودکشی کرلی ۔ باوثوق اور پولیس ذرائع کے مطابق دنوں مقامی تھے اور ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور یہ بات ان کے بڑوں کو پسند نہیں تھی ۔ نونتیا 9 ویں جماعت کی طالبہ تھی اور سریش خانگی کام کرتا تھا ۔

نونتیا کے والدین نے اسے کافی ڈانٹ ڈپٹ کی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی تھی اور آج شام اپنی معشوقہ کی موت پر دلبرداشتہ عاشق نے خودکشی کرلی ۔ انسپکٹر معین آباد روی چندرا نے بتایا کہ دنوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے ۔ ایسی پولیس کو اطلاعات ہیں اور پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔