حیدرآباد /30 مئی ( سیاست نیوز ) محبوبہ سے جھگڑے کے بعد ایک عاشق نے خودکشی کرلی ۔ نلہ کنٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ وشال جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ نلہ کنٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ ایک نوجوان اوشا رانی نامی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا ۔ 2 روز قبل اس کا محبوبہ سے جھگڑا ہوا تھا ۔ اور دونوں میں بات چیت بند ہوگئی تھی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔
تیراکی کے دوران نوجوان غرقاب
حیدرآباد /30 مئی ( سیاست نیوز ) نارسنگی کے علاقہ میں ایک نوجوان غرقاب ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ موسی بن مکرم جو ٹولی چوکی محمدی لائین علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل اس کے ساتھیوں کے ہمراہ منترالہ تالاب گیا تھا ۔ جہاں تیراکی کے دوران یہ نوجوان غرقاب ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق اس کے ساتھیوں نے کافی کوشش کی تھی ۔ پولیس کے مطابق موسی پیشہ سے ٹیکنیشن تھا ۔