معروف پروڈیوسر راج کمار برجاٹیہ چل بسے ۔ 

حیدرآباد : بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر او رراجشری پروڈکشن چیف راجکمار برجاٹیہ کا آج صبح ممبئی میں دیہانت ہوگیا ۔ پسماندگان میں ایک بیٹا فلم پرڈیوسر سورج برجاٹیہ او ربیوہ سدھا شامل ہیں ۔ راجشری پروڈکشن ہاؤز نے ٹوئیٹر پر یہ اطلاع دی ۔

راج کمار برجاٹیہ نے بالی ووڈ کوکئی ہٹ فلمیں دیں ۔ جن میں سلمان خا ن کی پہلی بلاک باسٹر فلم ’’ میں نے پیار کیا ، ہم ساتھ ساتھ ہیں ، پریم رتن دھن پایو ، ہم ساتھ ساتھ ہیں ا س علاوہ انہوں نے کئی ہٹ فلمیں پروڈیوس کی ہیں ۔ برجاٹیہ فیملی فلمیں بنانے کیلئے مشہور ہیں ۔